مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام ایک پیغام میں ان کے بچوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسمالله الرّحمن الرّحیم
وَالَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ فَلَنْ یُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ
خدائے رحمان و رحیم کے نام سے
اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں ان کے اعمال ہرگز ضائع نہیں ہوں گے۔
برادر مجاہد جناب اسماعیل ہانیہ
سربراہ حماس
غاصب صیہونی رجیم کے جارحیت پسندوں نے ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھلیتے ہوئے عید الفطر کے دن آپ کے چھے فرزندوں اور نواسوں کو شہید کر کے وحشت و بربریت کی سیاہ تاریخ دہرائی ہے۔ یہ وحشیانہ اقدام اس قاتل رجیم کی فلسطینی مزاحمت کے مقابلے میں شکست اور مایوسی کی علامت ہے۔
بلاشبہ غزہ کے ہزاروں بے گناہوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی بلکہ اسلامی مزاحمت کے دلاوروں کے ہاتھوں انہیں عبرت ناک سزا مل جائے گی۔
یہ دہشت گردانہ کارروائیاں صیہونی حکومت کی بربریت اور فلسطینی عوام اور فلسطینی مجاہدین کو شکست دینے میں ان کی ناکامی اور مایوسی کا اظہار ہیں۔
جناب عالی کی خدمت میں عزیز فرزندوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے بارگاہ خداوندی سے صبر و سلامتی کا طلب گار ہوں۔