ایرانی وزیر خارجہ نے دمشق میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے دورے کے موقع پر دمشق میں ایرانی سفارت خانے کادورہ کیا اور شام میں تعیینات ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے عملے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے سفارت خانے پر صہیونی دہشت گرد حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر اعلی پیمانے پر سفارتی فعالیت پر ایرانی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

عبداللہیان نے سفارت خانے پر حملے کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور حادثے کے بعد ایرانی سفیر اور عملے کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔

وزیرخارجہ نے اس موقع پر سفارتی عملے اور شام میں مقیم ایرانی شہریوں کو عید فطر کے حوالے سے مبارک باد پیش کی۔