مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قتل عام کے چار نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں 38 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 33 ہزار 175 جب کہ زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 886 ہو گئی ہے۔ صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بننے والوں میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ جب کہ آٹھ ہزار افراد تاحال لاپتہ یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور قابض صیہونی فوج امدادی ٹیموں کو رسائی نہیں دے رہی۔