عراق کی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے سربراہ نے مزاحمتی محور کی موجودہ جنگی پیش رفت کو صیہونی رجیم کی نابودی کا پیش خیمہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کی حشد الشعبی کے سربراہ عبدالعزیز  المحمدوی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: آج غاصب صیہونی حکومت غزہ میں پچھلے چھے ماہ سے جاری تمام تر بربریت کے باوجود فلسبلطینی مزاحمتی فورسز کے مقابلے میں بے بس یوچکی ہے۔

انہوں نے کہا: یہ حکومت جو فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے بے بس ہو چکی ہے، آج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگی ایڈونچر کی بات کر رہی جو کہ مضحکہ خیز ہونے کے ساتھ اپنی خود کشی اور نابودی کا اعلان بھی ہے۔

المحمداوی نے کہا: غزہ آج فاتح ہے اور یمن و لبنان سے لے کر عراق اور ایران تک مزاحمتی محور کی موجودہ پیش رفت اس رجیم کی نابود کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: تہران میں عالمی یوم القدس کی ریلی میں شرکت کا مقصد ایران کے عوام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی قونصل خانے پر حملے کے دوران اس ملک کے متعدد فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرنا ہے۔

المحمدوی نے تاکید کی: ہمارے لیے راہ جہاد میں شہید ہونا فتح حاصل کرنے سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے اور حشد الشعبی غزہ جنگ کے اہم کرداروں میں سے ایک ہے۔