شام کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر صہیونی مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد دنیا بھر میں سفارتی عملے کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصل سیکشن پر صہیونی فضائیہ نے میزائل حملہ کرکے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

شام میں ایرانی سفیر حسین اکبری نے ایران قونصل خانے پر صہیونی حملے میں پانچ سے سات افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی ایف 35 طیارے نے ایرانی سفارت خانے پر 6 میزائل داغے ہیں۔