مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسیوں کے اعلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کی جڑیں مضبوط ہیں لہذا اس کو ختم کرنا صہیونی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہے۔
گذشتہ برطانوی جریدے ٹیلگراف نے بھی اس حوالے سے کہا تھا کہ صہیونی حکام اس سے پہلے اس گمان میں تھے کہ امریکہ کے تعاون سے حماس کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے تاہم طوفان الاقصی کے بعد یہ سوچ بدل گئی اور اسرائیل کو اندازہ ہوگیا ہے کہ حماس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
ٹیلیگراف نے صہیونی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے حوالے سے کہا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ غزہ میں اب بھی بعض مقامات پر حماس کی زیرزمین تنصیبات مکمل سالم ہیں۔
دراین اثناء صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے صہیونی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کو حماس کی قید سے آزاد کرانا ممکن نہیں ہے۔