امریکی محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا کہ ملک نے پیر کی شام یا منگل کی صبح مشرقی شام پر حملہ نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہل نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام پر منگل کی صبح ہونے والے فضائی حملوں میں امریکہ ملوث نہیں ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی صبح، شامی خبر رساں ذرائع نے مشرقی شام کے علاقوں اور دیر الزور کے اہداف پر فضائی حملے کی خبر دی۔

شام کے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کیے گئے اس حملے میں کم از کم 19 فوجی اور 13 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں سپاہ پاسداران انقلاب کے صوبہ البرز کے تعلقات عامہ نے تصدیق کی کہ سپاہ کے اہلکار بہروز واحدی راہ اہل بیت (ع) اور حرم حضرت زینب س کے دفاع میں منگل کی صبح شام کے صوبے دیر الزور پر صیہونی طیاروں کے حملے میں شہید ہو گئے۔