مہر کے نامہ نگار کے مطابق، امام حسن ع کے یوم ودلات پر عظیم اجتماع تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں تہران بھر سے شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اس قرآنی اجتماع کے مہمان خصوصی ہیں۔
انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس عظیم اجتماع میں آپ لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، فلسطین کے عوام کے دل ہمیشہ ایرانی قوم کے لئے دھڑکتے ہیں اور قرآن ہمارے اتحاد کا ذریعہ ہے جس کے لیے یہ شاندار جلسہ منعقد ہوا ہے۔
زیاد نخالہ نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ فلسطین اور قرآن باقی رہیں گے اور فلسطینی قوم مزاحمت جاری رکھے گی۔ فلسطین میں مزاحمت کرنے والے قرآن کے حافظ اور قاری ہیں اور وہ قرآن پر بھروسہ کرکے مزاحمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قرآن کریم کے سائے میں مزاحمت اور استقامت جاری رکھیں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فلسطینی قوم کی حمایت کی برکت سے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔