فلسطینی ذرائع نے غزہ شہر میں مزاحمتی فورسز اور غاصب صیہونی افواج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع نے غزہ شہر کے مغربی علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقوں کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔