مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی میڈیا نے مقبوضہ رام اللہ کے ڈولف کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے صیہونی غاصب فوج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم چھے صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی گاڑیوں پر فائرنگ کی اور رفو چکر ہوگیا۔ اسرائیلی سکیورٹی ادارے اس کاروائی کے چار گھنٹے بعد بھی تلاش کے باوجود فلسطینی جوان کا سراغ نہیں لگا سکے جو کہ ان کی انٹیلی جنس ناکامی اور بے بسی کو واضح کرتا ہے۔
صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر اس فلسطینی مجاہد کے تعاقب میں ہے۔
عبرانی میڈیا نے اس کاروائی کو صیہونی رجیم کی سکیورٹی ناکامی کے طور پر ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک فلسطینی مجاہد کو ڈھونڈنے کے لئے بڑی تعداد میں فوجی دستوں، ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کا سرچ آپریشن ایک طرح کا پاگل پن اور حکومت کی فوجی طاقت پر سوالیہ نشان ہے۔
تاہم بعض صہیونی ذرائع ابلاغ نے فوج کی فلسطینی مجاہد کو تلاش کرنے میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے ایلیٹ فورسز میں سے ایک قرار دے کر خفت مٹانے کی کوشش کی ہے۔