مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کینیڈا نے تل ابیب کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔
اخبار کے مطابق کینیڈا کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے جوکہ افسوسناک ہے۔
کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق کے تحت فلسطینیوں پر مظالم کی حمایت کے بعد عوام کی جانب سے شدید دباو کا سامنا تھا۔ مختلف شہروں میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی تھی البتہ اس پر عمل کرنا ضروری نہیں تھا۔
غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم اور حماس کے ہاتھوں شدید نقصان کی وجہ سے اسرائیلی عوام بھی نتن یاہو حکومت سے نالاں ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق اسرائیلی عوام کی بڑی تعداد ملک میں جلد انتخابات کی حامی ہے۔