مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عید نوروز کے موقع پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہون نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر رئیسی کی حکومت ایران اور ایرانی عوام کی عزت اور سربلندی کے لئے دن رات کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر سارے ایرانی عوام کا حق ہے۔ دشمنوں اور بدخواہوں کی کوششوں کے باوجود حکومت ایرانی عوام کے مفاد کے تحفظ کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔