مہر نیوز کے مطابق، ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں پرجوش فلسطینی نوجوانوں کا ایک چھوٹا گروہ بچوں کے قاتل صہیونیوں کے خلاف کھڑا ہوا اور ان کی ناک خاک میں رگڑ دی۔
انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن نے مکڑیوں کے جالے (اسرائیلی حکومت) کی کمزوری کو سب پر واضح کر دیا۔
ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر بسیج کی بحری فورسز خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ کیسپین کے ساحلوں پر پریڈ کا انعقاد کریں گی تاکہ ظالم صیہونی حکومت کے ہاتھوں معصوم بچوں اور مسلمان خواتین کے قتل پر اپنی نفرت اور غم و غصے کا اظہار کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جہاز اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کے علاوہ غزی کی مظلوم قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر فلسطین کا پرچم لہرائیں گے۔