مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی فضائی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ میزائل حملے غزہ میں فلسطینی بے گناہ شہریوں پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ اگر صہیونی حکومت جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے تو ماہ رمضان میں مقاومت کی حملوں میں مزید شدت آئے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مقاومت اسلامی عراق نے کئی مرحلوں پر مشتمل کاروائی کے دوران بن گوریان ائیرپورٹ پر میزائل حملے کئے تھے۔
صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جارحیت کے بعد یمن، لبنان اور عراق کی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی فوجی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔