مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ نے غزہ میں امدادی سامان حاصل کرنے کے لئے صفوں میں بیٹھے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر حملے کے بعد صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے دن صہیونی افواج نے غزہ کے مرکزی علاقے میں امدادی سامان لینے کے لئے صفوں میں بیٹھے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
النصیرات کیمپ پر ہونے والے وحشیانہ حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے تھے۔