مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو الگ الگ پیغامات میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی خوشی میں مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مسلمان ممالک کو اسلامی اہداف کے حصول میں اتحاد اور باہمی تعاون کی دعوت دی اور فلسطین کے مظلوم عوام پر صہیونی جارحیت کے مقابلے میں مشترکہ موقف اپنانے اور متحد ہوکر صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
عبداللہیان نے صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ کے مکمل محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالم اسلام سے درخواست کی کہ سب مل کر صہیونی مظالم کا مقابلہ کریں۔