غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل اور احتجاج کیا جارہا ہے۔ مسلم اور غیر مسلم ممالک میں حکومتی اور عوامی سطح پر اسرائیل کی مذمت کی جارہی ہے۔
مختلف ممالک میں صہیونی حکومت کے اعلی حکام کے دوروں اور ملاقاتوں کے دوران صہیونی حکام پر طنزیہ جملوں سے حملہ کیا جارہا ہے۔
مختلف ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سے اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ عالمی اداروں میں صہیونی حکام کے خطاب کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں اقوام متحدہ کے اجلاس ترکی کی وزیر برائے خاندانی و سماجی امور نے صہیونی ہم منصب خاتون کے خطاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر موقف اختیار کیا کہ اسرائیل غزہ میں فسلطینیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے لہذا اسرائیلی خاتون وزیر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔