فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح میں صیہونی رجیم کی نئی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آج دیر البلاح میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کو انسانی امداد لے جانے والے ایک ٹرک پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید جب کہ کئی زخمی ہوئے۔ یہ امدادی ٹرک کویت ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ تھا۔