مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی گارڈئین کونسل نے پارلیمنٹ کے بارہویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی قدردانی کی ہے۔
کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں عوام کی جانب سے جوش و خروش اور زیادہ تعداد میں شرکت سے انقلاب اسلامی کے ساتھ عوامی وابستگی کا بخوبی اظہار ہوتا ہے۔ الیکشن میں بڑی تعداد میں ووٹرز کی شرکت سے ثابت ہوا کہ ایرانی عوام انقلاب اور اسلامی نظام کے ساتھ گہری وابستگی اور وفاداری رکھتے ہیں۔
بیان میں کہا ہے کہ عوام نے شعور اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازش کو ناکام بنادیا ۔ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے انتخابات میں حصہ لے کر انقلاب اور شہداء کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا۔
بیان میں نومنتخب اراکین پارلیمنٹ و مجلس خبرگان سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ عوام اور ووٹڑز کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے پوری تندہی کے ساتھ کام کریں گے