مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے صہیونی میڈیا ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض صیہونی رجیم کی چھاتہ بردار بریگیڈ خان یونس شہر میں تین ماہ تک تعینات رہنے کے بعد غزہ کی پٹی سے نکل گئی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے المیادین کو بتایا: صیہونی عناصر پے درپے شکستوں کے بعد غزہ کے الزیتون محلے سے بھی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ادھر متعدد صیہونی فوجیوں نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا: اسرائیلی فوج کے پاس ابھی تک حماس کی سرنگوں کو تلاش کرنے اور انہیں تباہ کرنے کا کوئی حل نہیں ہے۔
صیہونی فوج کے ایک اعلی کمانڈر نے بھی مذکورہ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: حماس کی فورسز کو ان سرنگوں سے ہٹانا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔