مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے قومی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان پارلیمنٹ کی تشکیل، نئے وزیراعظم اور کابینہ کے اعلان کے بعد جلد از جلد رسمی فعالیت شروع کرے گا۔
انہوں نے اسلام آباد کے اپنے حالیہ دورے کے دوران طے پانے والے امور کی پیروی اور عمل درآمد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ ذمہ دار اداروں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ عباس جیلانی نے ایران میں ماہرین کی کونسل اور پارلیمنٹ کے اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی صدر رئیسی کے دورے کا منتظر ہے۔اس دوران فریقین نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی کے خاتمے کے مقصد سے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی ایران کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔