مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے زمینی فوجی دستوں کو ملکی ساختہ ڈرونز فراہم کئے ہیں جو حملے اور لڑائی کے دوران استعمال کئے جائیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فورس کو حال ہی میں 'شاہد-131' خودکش ڈرون اور 'ابابیل-5' جنگی ڈرون ملا ہے۔
شاہد-131' 900 کلومیٹر کے دائرے میں اہداف کو دھماکے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
اس ڈرون نے سپاہ پاسداران انقلاب کی جنگی پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں صیہونی رجیم کے ڈیمونا ایٹمی ری ایکٹر پر بڑی درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کا مشن شامل ہے۔
شاہد 133 شمالی عراق کے کردستانی علاقے میں علیحدگی پسند مخالف گروہوں کے خلاف کئی کارروائیوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔
دوسرا ڈرون ابابیل 5 ایران کی وزارت دفاع نے تیار کیا ہے۔
اکتوبر 2023 میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے ایرانی ڈرونز ملک سے ہزاروں میل دور دشمن کے بحری ہدف کے کسی بھی مطلوبہ حصے کو تباہ کر سکتے ہیں۔