وزیر خارجہ نے چین میں تعیینات ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور چین کو تمام شعبوں میں تعلقات بڑھائے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق چین میں تعیینات ایرانی سفیر محسن بختیار نے چین میں ایرانی سفارت خانے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دینے کے لئے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ اہم اور بین الاقوامی معاملات پر اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو عالمی سطح پر باہمی تعاون اور ہماہنگی میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے چین میں رہائش پذیر ایرانیوں مخصوصا طلباء کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے اور سفارتی سطح پر ایرانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے