مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے مرکزی علاقوں میں اپنی فوجی ناکامی چھپانے کے لئے جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کا رخ موڑدیا تھا اور شہر پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ کردیا تھا۔
اسرائیلی حملوں کا مقصد غزہ کے جنوبی علاقوں سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا تھا تاہم رفح کے شہری اپنا گھر بار اور شہر چھوڑنے پر کسی بھی صورت میں آمادہ نہیں ہیں۔
فلسطینی شہری مقامی قبائل اور مجاہدین کے ساتھ اپنے شہر اور گھر بار کا دفاع کرنےپر تیار ہیں۔ ہم غزہ کے دوسرے علاقوں سے ہجرت کرکے آنے والوں کے ساتھ اپنے شہر کا دفاع کریں گے۔
دشمن کے دباو کے باوجود اپنی مرضی یا جبری کے ساتھ کسی بھی صورت میں اپنا گھربار اور شہر نہیں چھوڑیں گے۔
شہریوں نے صہیونی حملوں کے مقابلے میں رفح کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا ہے۔