صیہونی سیکورٹی ویب سائٹ نے حزب اللہ کے میزائلوں کو روکنے میں ناکامی کے حوالے سے فوج پر تنقید کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی ویب سائٹ واللا نے لکھا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی میزائل شکن نظام کی ناکامی کے حوالے سے فوج پر تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے کل کے حملے میں مقبوضہ علاقوں کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر، میرون ایئربیس اور صفاد کے علاقے میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق آٹھ سے زیادہ میزائل ٹھیک نشانے پر لگے جنہیں اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم روکنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے گذشتہ روز حزب اللہ نے صفد کے فوجی ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے۔