مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے اہم مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے آج صبح صیہونی فوجیوں کے مرکز "ہونین" کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رہورٹ دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ نے منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بالائی الجلیل کی بستی "مارگلیوٹ" کو دو اینٹی آرمر میزائلوں سے نشانہ بنایا۔