انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر آج اتوار 22 بہمن (11) فروری کو پورے ایران کے شہروں اور قصبوں میں عوام انقلاب اسلامی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر ریلیاں نکال رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امام خمینی رہ کی قیادت میں 1979 میں عوام کی وسیع حمایت میں اسلامی انقلاب رونما ہوا۔ آج ایرانی کلینڈر کے مطابق گیارہویں مہینے کی 22 تاریخ کو ایران کے کونے کونے میں زندگی کے ہر طبقے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر ریلیاں نکال رہے ہیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کےسلسلے میں مرکزی ریلی تہران  میں نکلے گی۔ دارالحکومت کے مختلف حصوں سے لوگ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر پر جمع ہوں گے جہاں صدر مملکت آیت اللہ رئیسی ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔