مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق شی جن پنگ نے ایران میں امام خمینی کی زیرقیادت انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی ہم منصب کو فون کیا اور ایرانی صدر اور عوام کو مبارک باد پیش کی۔
چینی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور تہران کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات اور ہماہنگی پائی جاتی ہے۔
انہون نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے سے دوطرف کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔