مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سندھ اسمبلی کی دو ہی نشستوں کا نتیجہ مکمل ہوا ہے۔
پاکستانی سینیئر صحافی رئیس انصاری کا کہنا ہے کہ ’آج نتائج آنے کی توقع تھی لیکن موبائل فون اور نیٹ بند ہونے سے کمیونیکیشن متاثر ہوئی، اس کے بعد اچانک نتائج آنے کا سلسلہ بند ہوگیا، جو ہمیں الیکشن کمیشن نے پاس جاری کیے کہ کہ آر او سے نتائج لیں گے‘۔
انہوں نے بتایاکہ جب ہمارے نمائندے آر او کے پاس گئے تو قطعی طور پر منع کیا آپ ہمارے پاس نہ آئیں اور ہمیں جانے سے روک دیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ذرائع کہہ رہے کسی کو کسی جانب سے رزلٹ نہیں ملے گا لیکن اس وقت تمام نتائج مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو دیں گے، این اے 127 آر او نے کہا کہ نتائج بھیج دیے ہیں، آپ جانیں اور الیکشن کمیشن جانے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ’لاہور میں سب سے بڑا الیکشن سیل ن لیگ کا بنا جہاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی موجود تھے، تقریر کی تیاری بھی تھی لیکن وہ بھی واپس چلے گئے‘۔