مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالےسے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مزید ایک دستہ غزہ سے خارج ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقوں خان یونس اور اس کے نواحی قصبوں میں کاروائی کے بعد اسرائیلی فوج کی انجنئیرنگ بٹالین کے اہلکار واپس صہیونی علاقوں کی طرف جارہے ہیں۔
اس سے پہلے صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا تھا کہ ریزرو فورسز کا ایک دستہ غزہ سے خارج ہوا ہے جبکہ خان یونس سے بھی ایک دستہ خارج ہوگا۔
غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے صہیونی فوج افسر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کو ہر روز مجاہدین کے سامنے مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر لمحے حماس کی جال میں پھنسنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
یاد رہے کہ حما س خلاف ناکامیوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے فوجی خدمات کی سال میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسرائیلی مردوں اور عورتوں کو مزید تین سال فوجی خدمات انجام دینے کا موظف بنایا ہے۔
غزہ میں سخت ترین حالات کا سامنا کرنے کی وجہ سے چھٹی پر جانے والے صہیونی فوجی دوبارہ غزہ میں ڈیوٹی دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔
متعدد فوجی اہلکاروں کے گھر والوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے عزیزوں کو غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بعد واپسی پر نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔