مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی "امل" تحریک بھی مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ذریعے میدان جنگ میں اتر چکی ہے۔
المیادین کے نمائندے نے بتایا کہ امل تحریک نے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران سرحدی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانون پر متعدد حملے کئے ہیں۔
یاد رہے کہ امل تحریک لبنان میں حزب اللہ کا قدرے ہمخیال گروپ ہے جس کی بنیاد 1974 میں امام موسیٰ صدر نے رکھی تھی اور حالیہ دہائیوں کے دوران اس کے سیکرٹری جنرل لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیح بری رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان کی حزب اللہ اور قابض صہیونی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے، حزب اللہ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے جرائم کو روکنے کے لیے جنوبی لبنان کے محاذ کو فعال کیا گیا ہے۔ لہذا لبنان اور قابض صیہونی رجیم کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے حملوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔