ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چند روز پہلے وینزویلا کی سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ صادر کیا گیا تھا کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے سامنے آنے کے بعد امریکہ نے پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی امریکی فیصلے کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ان فیصلوں سے آزاد ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ پابندیوں کو دوسرے ممالک کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے جو کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔