مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کے عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صیہونی فوجی اڈے میتات اور آس پاس کی چھاونیوں کو راکٹ سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ نے ایک دوسرے بیان میں اسرائیلی فوجی مرکز جل الاعلام پر بھی حملے کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب لبنانی ذرائع نے ملک کے جنوبی علاقوں پر صیہونی فوج کے آرٹلری حملوں کی اطلاع دی ہے۔