مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے عراقی مقاومتی تنظیم کتائب سید الشہداء کے سیکریٹری جنرل نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکی حکام کے ردعمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو انسانیت کا سبق پڑھانے والے امریکی حکام کو فلسطین میں ہزاروں بے گناہوں کی شہادت پر کوئی احساس نہیں ہے۔
انہوں نے وائٹ ہاوس کے حکام تضاد اور تناقض گوئی کا شکار ہیں۔ فلسطین پر صہیونی جارحیت کے حوالے امریکی حکام کے رویے سے ان کی منافقت آشکار ہوگئی ہے۔
الولائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دل اردن حملے میں مرنے والے امریکی فوجیوں کے خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن فلسطین میں شہید ہونے والے ہزاروں بے گناہوں کے لئے کوئی درد نہیں ہے۔
گذشتہ رات اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔