مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے عدن کے ساحل سے 60 میل دور ایک نئے سمندری حادثے کی اطلاع دی ہے۔
روئٹرز نے برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ساحل پر دھماکے کی آواز سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے 4 میل دور دو راکٹ دیکھے گئے۔
ادھر برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے سمندر میں دو راکٹوں کے پھٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے جہاز اور مسافروں کے محفوظ ہونے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری طرف انگلش ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے باب المندب کے جنوب مشرق میں پاناما کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کے قریب دھماکے کی اطلاع دی ہے۔