ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں دمشق کے ایک علاقے میں صیہونی رجیم کی آج کی فوجی جارحیت کے دوران چار ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایران کے چار فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ایک بار پھر شریر اور مجرم صیہونی حکومت نے شام کے دار الحکومت دمشق پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد اہلکار جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے چار فوجی مشیر شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں حجۃ اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمد اور سعید کریمی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں "المیزہ" نامی علاقے پر آج صبح صیہونی حکومت کے حملے میں متعدد شامی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔