مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں شام کی "کونیکو" گیس فیلڈ میں قابض امریکی فوج کے اڈے کو نشانے کی خبر دی گئی ہے۔
گزشتہ شب شام میں المیادین کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ شام کی کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی بیس "خراب الجیر" کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل فلسطینی قوم کی حمایت اور ان کے خلاف جرائم میں امریکہ کے ملوث ہونے کی وجہ سے خطے میں واشنگٹن کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔