مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور موجودہ رکن پارلیمنٹ اویگدور لیبرمن نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے شمالی غزہ میں حماس فورسز کی موجودگی کی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: وہ اپنے مشن کو عام اور نارمل حالات میں انجام دے رہے ہیں اور یہ امر غزہ کے اطراف کی (صیہونی) بستیوں کے ہزاروں آباکاروں کے لیئے ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ جب کہ حالیہ جنگ کے واقعات میں تقریبا تمام مقبوضہ علاقوں سے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے لبنان کی سرحد سے متصل مقبوضہ سرزمین کے شمالی محاذ میں جنگ کے جاری رہنے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے واضح طور پر اعتراف کیا: اسرائیل کی جنگی کابینہ شمالی محاذ پر مکمل طور پر شکست کھا چکی میں ہے اور حزب اللہ کے بارے میں مکمل غفلت برتی گئی ہے۔
لیبرمین نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل جلد بیدار نہ ہوا تو وہ اپنی حفاظتی حکمت عملی کے اہم حصوں سے بھی محروم ہو جائے گا۔