مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں صہیونی فورسز کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانچسکا البانزہ نے اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں رہنا محال ہوچکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں صرف غذائی اجناس ہی نہیں بلکہ ہر چیز کی فراہمی پر پابندی لگارکھی ہے جس کی وجہ سے یہاں زندگی کرنا ناممکن ہے۔
نمائندے کے مطابق غزہ میں طبی سہولیات ناپید ہونے کی وجہ بچوں کو بے ہوشی کے بغیر آپریشن کے مراحل سے گزارنا پڑرہا ہے۔ اسرائیل ابتدائی طبی امداد بھی غزہ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی حالات کو معمول پر لانا نہایت دشوار عمل ہوگا۔ غزہ کی صرف 8 فیصد آبادی تک اقوام متحدہ کی امداد پہنچ سکتی ہے۔