مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی رجیم کے خلاف عدالتی ٹرائل کی سماعت کے موقع پر فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کے غزہ پر جنگی جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی عدالت انصاف کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر بھرپور احتجاج کیا۔
اجراء کی تاریخ: 11 جنوری 2024 - 19:01
فلسطین کے درجنوں حامیوں نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کی عمارت کے سامنے ایک مظاہرہ کرکے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔