صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر مسلسل صہیونی حکومت کے حملوں اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے اپنی سرگرمیوں کو معطل کیا ہے۔

عالمی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں کی وجہ سے بدامنی کا راج ہے اس ماحول میں ادارے کے لئے امدادی کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

ادارے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل گیارہ روز سے شمالی غزہ سے رابطہ منقطع ہے اس کی وجہ سے شمالی میں غذائی اور صحت کی صورتحال مزید بحرانی ہوگئی ہے۔ ادارے کو کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے۔ اسرائیل ادارے کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی شدید ترین حملوں کے باوجود حماس پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنی شرائط سے عقب نشینی کے لئے تیار نہیں ہے۔