مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین کے حوالے سے بعض ذرائع نے مقبوضہ گولان پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے ایک ٹھکانے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
اسی دوران بعض ذرائع نے شام میں حسکہ کے مضافات میں قابض امریکی فوجی بیس کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے خلاف امریکی حکومت کی حمایت سے صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جس کے جواب میں عراقی مزاحمتی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر امریکیوں کو غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت چکانا شروع کی ہے۔