مہر خبررساں ایجنسی نے اردن نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشہ ایام میں مالدیپ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اسرائیلی کی زیرملکیت دو تیل بردار کشتیوں پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
مالدیب کے مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی خبروں میں کشتیوں کو نقصان پہنچنے کی خبر دی گئی ہے۔ یہ دونوں کشتیاں آبنائے باب المندب سے ہوکر اسرائیل میں داخل ہونا تھا تاہم باب المندب سے دو ہزار کلومیٹر دور فاصلے پر کشتیاں حملوں کی زد میں آئیں۔
ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور مزید حملوں کے خوف سے کشتیوں سے اپنا راستہ بدل دیا ہے۔