مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کی اندھی حمایت پر صدر جوبائیڈن پر ملک کے اندر اور باہر سے مسلسل دباو میں اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر بائیڈن کی پالیسی کے خلاف حکومت کے اندر سے بھی احتجاجی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت تعلیم کے اعلی عہدیدار نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جوبائیڈن انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے کئی اعلی عہدیداروں نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفی دیا تھا۔