مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ سے المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ البرج کیمپ میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اس دوران قابض فوج کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق القسام بٹالین نے صہیونی دشمن کے دو ٹینکوں اور ایک اہلکار بردار گاڑی کو یاسین 105 میزائلوں سے نشانہ بنایا اور تیسرے ٹینک کے راستے میں شواز بم کو دھماکے سے اڑا دیا۔ نیز البرج کیمپ میں یاسین 105میزائل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔
دوسری طرف فلسطینی قومی مزاحمتی فورسز نے بھی خان یونس میں شدید لڑائی کے دوران قابض فوج کے راستے میں بم نصب کر کے کئی فوجیوں ہلاک اور زخمی کر دیا۔
واضح رہے کہ غزہ کے المغازی اور البریج کیمپوں میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں لیکن صہیونی دشمن اب تک جنوبی غزہ کے ناصر میڈیکل سنٹر کے اطراف میں داخل ہونے میں ناکام رہا ہے۔ جب کہ دوسری طرف غزہ کے اطراف کی صہیونی بستیوں میں جنگی خطرے کا سائرن بج گیا ہے۔