القسام بریگیڈز نے بیت حانون میں صیہونی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے جب کہ قدس بریگیڈ نے بھی غزہ کی پٹی سے ملحقہ صیہونی بستیوں پر راکٹ حملوں کی خبر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈ  نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں صیہونی حکومت کے جاسوس ڈرون "اسکائی لارک ٹو" کو مار گرایا ہے۔ 

قسام بریگیڈز نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کے البرج کیمپ میں واقع ایک عمارت کے اندر صیہونی کمانڈوز کو کو قلعہ شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ قدس بریگیڈ نے بھی غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی بستیوں حولیت، صوفہ اور نیر اسحاق کو شدید راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

قدس بریگیڈ نے خان یونس کے مشرق میں ابسان کے علاقے میں صہیونی فوج کی بیس پر بھی بڑے مارٹر حملوں کی اطلاع دی ہے۔