اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2023 - 21:50

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ 3 جنوری کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ 3 جنوری کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، سید حسن نصر اللہ خطے کے اہم مسائل خاص طور پر غزہ جنگ اور لبنان اور صیہونی رجیم کے درمیان سرحدی کشیدگی پر بات کریں گے۔