القسام کے مجاہدین نے خان یونس کے شمال اور مشرق میں صہیونی فورسز کے اجتماعات پر یاسین 105 میزائلوں سے حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 77 ویں دن بھی غزہ کے مختلف مقامات پر فلسطینی مجاہدین اور غاصب صہیونی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق اور شمال میں صہیونی فوجیوں پر یاسین 105 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس میں مجاہدین نے میزائل حملہ کرکے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ غزہ میں عوام کو شدید بحران کا سامنا ہے۔

صہیونی جارحیت کی وجہ سے غزہ کے 93 فیصد لوگ قحطی کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ میں غذائی بحران کی وجہ سے عنقریب انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔