مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نیویارک ٹائمز کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے 57 فیصد عوام غزہ جنگ کے حوالے سے جو بائیڈن اور ان کی حکومت کی پالیسی سے متفق نہیں ہیں۔
اس سروے کے مطابق نوجوان امریکی اور اس ملک کی نئی نسل اسرائیل کے طرز عمل اور غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن حکومت کے ردعمل پر زیادہ تنقید کر رہے ہیں۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے لئے عوامی مقبولیت اور اعتماد کا گراف ان کے دور صدارت میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس لئے کہ 10 میں سے صرف تین امریکی ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
مون ماؤتھ یونیورسٹی کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بائیڈن کے لئے مقبولیت کی درجہ بندی پچھلے پانچ مہینوں میں 10 فیصد کم ہوئی ہے اور اب کم ترین سطح پر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوری 2021 میں بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن امریکی بالغوں کی تعداد دوگنی سے بڑھ کر 61 فیصد ہو گئی ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے ایک اسرائیلی قیدی کے والد نے "NBC" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: اسرائیل نے میرے بیٹے کو دو بار قتل کیا اور نیتن یاہو کی حکومت صرف اپنے بارے میں سوچتی ہے۔