صیہونی رجیم کے چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اسرائیلی ہیکر گروپ نے ایران میں ایندھن کی فراہمی کے نظام پر سائبر حملہ کیا ہے جب کہ ایرانی حکام نے سائبر حملے کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک ہیکر گروپ نے ایران میں ایندھن کی سپلائی کے نظام پر سائبر حملہ کیا ہے۔

 خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سائبر حملے کے نتیجے میں ایران کے زیادہ تر گیس اسٹیشنز درہم برہم ہو گئے ہیں۔

تاہم ایران کے غیر فعال دفاعی نظام کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ "ایندھن کے نظام میں خلل کی وجوہات کے حوالے سے نیشنل ڈیفنس آرگنائزیشن دراندازی اور ہیکنگ سمیت تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں دشمن کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

ایران بھر میں تمام پیٹرول پمپ فعال ہیں 

ایرانی وزیر پیڑولیم: ملک بھر میں 1,625 سے زائد پیٹرول پمپ فعال ہیں